تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات، آپریشن، چار ٹرک سامان ضبط
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
گزشتہ روز ضیاء مسجد اور کھنہ پل کے علاقہ میں آپریشن کر کے چار ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔ مین ہائی وے، اقبال ٹاؤن، کری روڈ، ضیاء مسجد اور کھنہ پل کی گرین بیلٹ پر موجود تمام ریڑھیاں ہٹا دی گئیں جن کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی تھی۔ مجسٹریٹ ساجد عباسی اور اے ڈی جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، کری روڈ، ضیاء مسجد، اقبال ٹاؤن کے گرین ایریا یا سی ڈی اے کی جگہ پر قبضہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ سرکاری اراضی پر کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔