فیڈرل ایمپلائیز الائنس کا احتجاجی مظاہرہ، دھرنے کا اعلان

 فیڈرل ایمپلائیز الائنس کا احتجاجی مظاہرہ، دھرنے کا اعلان

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس فیڈرل (اگیگا) نے وزارت خزانہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے 10 دسمبر کو احتجاج اور دھرنا کا اعلان کر دیا۔

مظاہرین ریلی کی صورت میں سیکرٹریٹ چوک پہنچے اور بھرپور احتجاج کیا۔ شرکاء نے شدید نعرے بازی کی اور حکومت کی ناقص پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔ چیف کوآرڈینیٹر اگیگا رحمان علی باجوا نے اس موقع پر کہا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں