ایف ڈی ای:من پسند ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا انکشاف

ایف ڈی ای:من پسند ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا انکشاف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی نظامت تعلیمات (FDE)کی جانب سے ڈیلی ویجز نان ٹیچنگ ملازمین مسلسل نظرانداز جبکہ من پسند ڈیلی ویجز کی مستقلی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف ڈی ای کے زیر انتظام مختلف تعلیمی اداروں میں تقریباً آٹھ سو کے قریب ٹیچنگ اینڈ نان ٹیچنگ ڈیلی ویجز کم از کم گیارہ سے بیس سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں، تین دن پہلے گزیٹڈ نوٹیفائیڈ سکیل سولہ اور سترہ کے ایک سو سینتیس ڈیلی ویجز کو مستقل کیا گیا جنہیں خورشید شاہ کمیٹی نے 2013میں نوٹیفائی کیا تھا جبکہ نوٹیفکیشن میں ماڈل کالجز اور ایف جی سکول کے چند ٹیچرز اور کثیر تعداد میں نان ٹیچنگ بھی نوٹیفائیڈ ہیں جنہیں نظر انداز کیا گیا حالانکہ ان کے میڈیکل کلیئر ہیں اور ان کی جوائننگ بھی لی گئی مگر پوسٹنگ آرڈر نہیں دیئے گئے ، کچھ پوسٹنگ آرڈر کے منتظر دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ نان نوٹیفائیڈ سکیل ایک سے پندرہ کے ملازمین بھی 2014سے کام کر رہے لیکن مستقلی سے محروم ہیں۔ سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈی جی ایف ڈی ای تمام ڈیلی ویجز کو مستقل کریں اور امتیازی سلوک ختم کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں