راولپنڈی میں کھیلتا پنجاب انٹرکلب ڈویژن لیول مقابلوں کا افتتاح

 راولپنڈی میں کھیلتا پنجاب انٹرکلب ڈویژن لیول مقابلوں کا افتتاح

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی ڈویژن میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کھیلتا پنجاب انٹرکلب ڈویژن لیول کے مقابلوں کا افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں ایم این اے ملک ابرار، ممبرصوبائی اسمبلی ،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات شازیہ رضوان، ایم پی اے طاہرہ مشتاق، ایڈیشنل کمشنر سید نذارت علی،ڈویژنل سپورٹس آفیسر چودھری وحید احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کیا۔ ان مقابلوں میں اتھلیٹکس، کرکٹ ٹیپ بال، باسکٹ بال،فٹ بال،کبڈی،میٹ ریسلنگ، تائیکوانڈو ،ٹیبل ٹینس،بیڈ منٹن،ہاکی،والی بال اور تیر اندازی شامل ہیں۔ ملک ابرار نے کہا پنجاب کا نوجوان اب نہ صرف کھیلوں کے میدان میں مقابلے جیت رہا ہے بلکہ زندگی کے مختلف شعبوں میں بھی اپنا منفرد مقام بنا رہا ہے ۔ شازیہ رضوان نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ دن رات اس کوشش میں لگی ہوئی ہیں کہ پنجاب کے نوجوان تعلیم، کھیل،انفارمیشن ٹیکنالوجی،صحت، زراعت،انجینئرنگ اور تمام شعبوں میں بے انتہا ترقی کریں ، کھیلتا پنجاب صحت مند پنجاب اور آگے بڑھتا پنجاب ان کا ویژن ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں