نوشہرہ:غیرت کے نام پر بیوی قتل
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ اکبرپورہ کے علاقے بانڈہ شیخ اسماعیل میں شوہر نے غیرت کے نام پر 32سالہ چار بچوں کی ماں کو قتل کر دیا۔۔
مقتولہ فرناز بیگم پر شوہر لقمان شک کرتا تھا جس کی وجہ سے ان میں ناچاقی رہتی تھی۔ پو لیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی جبکہ مقتولہ کا شوہر فرار ہو گیا۔