تارکین وطن کو دادرسی کے مواقع فراہم کرینگے، بیرسٹر امجد ملک
اسلام آباد (این این آئی) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ او پی ایف اور او پی سی ملکر تارکین وطن کو دادرسی کے مواقع فراہم کریں گے۔۔
اوورسیز کمیشن شہباز شریف کا رول ماڈل اقدام تھا اور ہم اس کو اس کی اصل روح کے مطابق واپس لیکر آئیں گے۔ ہارون شاہ اور سردار کمال خان نے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن حبیب قریشی ایڈووکیٹ نے سپاسنامہ پیش کیا۔