اے آئی جی لاجسٹکس شعیب مسعود ایس پی ایریا ڈویژن تعینات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس میں اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دیئے گئے، اے آئی جی لاجسٹکس شعیب مسعود کو ایس پی ایریا ڈویژن، ایس پی ایریا ڈویژن میاں علی رضا کو ایس پی ہیڈ کوارٹرز و ایڈیشنل چارج سی ٹی ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔۔
اسی طرح کاظم نقوی ایس پی سی ٹی ڈی کو ایس پی رورل ڈویژن اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز و ایڈیشنل چارج ایس پی ہیڈ کوارٹرز قیصر نیاز گیلانی کو ایس پی لا اینڈ آرڈر تعینات کیا گیا، آئی جی کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔