راولپنڈی، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 11ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 11ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں گھروں، کرایہ داروں اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والوں میں عباد علی، معراج ولی، عظیم، اشرف، افتخار، رحمان، ممتاز، سجاد، تاج الدین، آصف اور طالب حسین شامل ہیں۔