مری:صارفین کا بجلی بل اضافی یونٹ ڈال کر بھیجنے پر احتجاج
مری (نمائندہ دنیا) واپڈا نے میٹر ریڈنگ کے برعکس سلیب کو زیادہ کر کے اضافی یونٹ ڈال کر عوام کو بھاری بھرکم بجلی کے بل بھیجنا شروع کر دئیے۔۔
جس پر مری کے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اس ظلم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لوئر بازار مری کے ایک تاجر کے میٹر ریڈنگ کے مطابق یونٹ 200سے کم تھے، واپڈا نے 30یونٹ ڈال کر بل کو 2سو یونٹ سے زیادہ کرکے ڈبل بل بھیج دیا جبکہ ایک تاجر کی دکان جس کا شٹر بل پر بند دکھا گیا ہے اسے ہزاروں روپے اضافی بل بھیج دیا۔