پی ٹی آئی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی، شیخ آفتاب

پی ٹی آئی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی، شیخ آفتاب

حضرو (نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔ احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔۔

لیکن احتجاج کی آڑ میں شرپسندی، املاک کو نقصان پہنچانا اور انسانی جانوں کے ضیاع کی کوئی معاشرہ اجازت نہیں دیتا، پی ٹی آئی کے احتجاج کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑسے اربوں روپے کا نقصان پہنچانا کسی طور پر بھی ریاست اور ریاستی عوام کے مفاد میں نہیں، باشعور عوام نے احتجاجی مارچ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ آفتاب احمد نے کہاکہ اب لاشوں کا پراپیگنڈا کرنے والے اپنی بزدلی کو چھپا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک ڈی چوک سے نہ ہلنے کا دعویٰ جھوٹ ثابت ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں