مری:منصوبوں کی تکمیل سے معاشی انقلاب آئیگا، شازیہ رضوان

مری:منصوبوں کی تکمیل سے معاشی انقلاب آئیگا، شازیہ رضوان

مری، راولپنڈی (نمائندہ دنیا، نیوز رپورٹر) مری میں جاری منصوبوں کی تکمیل سے مری کی سیاحت اور معیشت میں انقلاب برپا ہو گا ۔۔

جس کی واضح مثال پتریاٹہ چیئر لفٹ کیبل کار اور بھوربن میں ایک فائیو سٹار ہوٹل کی تکمیل ہے، مری میں ایک بڑے جدید ہسپتال کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مری کوملک کا خوبصورت ترین بین الاقوامی سیاحتی مقام بنانا چاہتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر شازیہ رضوان نے مری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے مری آرٹس کونسل میں 25دسمبر سے سنی پیکس سینما کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے، شازیہ رضوان نے مری آرٹس کونسل کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل انعم خالد نے انہیں بریفنگ دی۔ دریں اثنا شازیہ رضوان نے کہا کہ پورے پنجاب کے جتنے بھی تھیٹرز ہیں ان کی مانیٹرنگ خود کروں گی، کسی قسم کی فحاشی برداشت نہیں کی جائے گی اور جہاں بھی فحاشی پائی گئی سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں