اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے، گورنر پنجاب

اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے، گورنر پنجاب

حضرو (نمائندہ دنیا) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نوجوانوں کے لیڈر ہیں، انشا اللہ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، لوگ بہت تیزی سے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے۔۔

پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کیے گئے وعدے پورے نہیں کر رہی، عوام نے مار دھاڑ کی سیاست کو مسترد کر دیا، امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج میں شرپسندوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بار بار وفاقی دارالحکومت پر یلغار کی شدید مذمت کرتا ہوں، کے پی کے حکومت احتجاج کے بجائے اپنے عوام کی مشکلات کا احساس کرے، وہ ایسے کام نہ کرے کہ گورنر راج کی نوبت آئے۔ میں گورنر ہاؤس بیٹھنے پر نہیں بلکہ باہر نکل کر کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں