مری میں بھی ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت نیا نظام متعارف
مری ( نمائندہ دنیا) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھراپنجاب ویژن کے تحت مری میں بھی ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کا نیا نظام متعارف کرا دیاگیا ۔۔۔
اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی زیرسرپرستی اور آر ڈبلیوایم سی کے زیر انتظام نئی فراہم کی جانے والی گاڑیوں کا فلیگ مارچ اور ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی اور ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیر عباس شیرازی مہمان خصوصی تھے ، بلال یامین اور کمپنی کے سی ای او نے بتایا اب ہر گاؤں کی گلیاں محلے اور قصبوں میں صفائی کا نظام متعارف کرایا جارہا ہے ، مری کے ساتھ کوٹلی ستیاں کو بھی شامل کیا جارہا ہے ، بلال یامین ستی کا کہنا تھا کہ ایک کمپنی ہائر کی گئی ہے جس نے مری کو صاف رکھنا ہے جس کیلئے 370 لوگ ذمہ دار ہوں گے ، گھروں سے بھی ویسٹ کو اٹھانا ہے ، اب 44 گاڑیاں بھی آگئی ہیں جو کہ پہلے 10 سے زیادہ گاڑیاں نہیں تھیں ۔