منشیات مقدمات میں 2مجرموں کو 18سال قید ،2 لاکھ جرمانہ

منشیات مقدمات میں 2مجرموں کو 18سال قید ،2 لاکھ جرمانہ

راولپنڈی( خبر نگار)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کی بدولت معزز عدالت نے 2 منشیات سپلائرز کو مجموعی طور پر 18سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔

 مجرم عبداللہ کو 9 سال قید 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ، مجرم کو رتہ امرال پولیس نے 2200 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا جبکہ عدالت نے مجرم حمزاللہ کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، اسے وارث خان پولیس نے 1440 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں