راولپنڈی ،مختلف وارداتوں میں ملوث 11جرائم پیشہ افراد گرفتار

 راولپنڈی ،مختلف وارداتوں میں ملوث 11جرائم پیشہ افراد گرفتار

راولپنڈی(خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے 11 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ریس کورس پولیس نے 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم1لاکھ 58 ہزار روپے ، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کیا ۔۔۔

 ملزمان میں آصف اور فیصل شامل ہیں۔  ادھر ٹیکسلا پولیس نے 5 ڈ کیتوں کو گرفتار کرکے چھینے گئے 7 موٹر سائیکل، 2 موبائل فون، 38ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا ، ملزمان بائیکیا بک کرواتے اورگن پوائنٹ پر ان سے موٹرسائیکل و نقدی چھین لیتے تھے ۔ ملزمان میں ارباز، اسامہ، سالار، عمر اور فہد شامل ہیں۔ دریں اثنا ناجائز اسلحہ رکھنے پر 4ملزم گرفتار کیے گئے ۔ پیرودہائی پولیس نے اکرام سے پستول، صادق آباد پولیس نے واجد سے پستول، ریس کورس پولیس نے آصف سے پستول ، صدر واہ پولیس نے سیف الرحمان سے پستول برآمد کر کے مقد مات درج کر لیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں