اشیا ء کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے ،کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنے اضلاع میں اشیا ئے ضروریہ کی مطلوبہ مقدار اور سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنا ئیں ۔
ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول کو مانیٹر کر نے کے علاوہ اپنے ہسپتالوں کا دورہ کر کے وہاں مطلوبہ ادویات و علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیں۔ باقی اضلاع میں بھی ڈاگ بائٹ و دیگر طبی سہولیات کے بارے میں جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ متعلقہ سیکرٹری کو بھجوائی جائے ۔کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ ڈویژنل کوآ رڈینیشن کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے کنزی مرتضیٰ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا و دیگر الائیڈ محکموں کے سربراہان نے شر کت کی ۔