ڈی سی راولپنڈی کی زیر نگرانی تحصیلوں میں کھلی کچہر یوں کا انعقاد
راولپنڈ ی (نیوزرپورٹر) ضلع راولپنڈی میں ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی زیر نگرانی تمام تحصیلوں میں کھلی کچہر یوں کا انعقاد کیا گیا جن میں اسسٹنٹ کمشنرز نے شہریوں کے مسائل سنے اور ۔۔۔
انکے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے حکام کو احکامات صادر کیے ۔ کھلی کچہر یوں کے دوران کھیوٹ بلاک، فرد نقول اور ای رجسٹری کے لیے آن لائن سسٹم کی بلاگنگ سمیت دیگر ریونیو کے مسائل سنے گئے ،اے سیز نے کہا مسائل کے حل میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔