اگنائٹ مقامی گیمز پر ای مقابلے منعقد کرے :وزیر مملکت آئی ٹی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا اگنائٹ لوکل سطح پر تیار کردہ گیمز پر ای-سپورٹس مقابلے کا انعقاد کرے ۔۔۔
وزیر مملکت نے اگنائٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ کم مدت کے منصوبے بنائیں، ہر پراجیکٹ کی ٹائم لائن ہونا بہت ضروری ہے ، پراجیکٹس کو مقررہ وقت پر مکمل ہونا چاہیے ۔ وزیر مملکت کی زیرصدارت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی) فنڈ کی 45 ویں پالیسی کمیٹی نے اگنائٹ کیلئے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کیلئے 599.29 ملین روپے کا بجٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔ اگنائٹ حکام نے جاری اور مستقبل کے پروگرامز کے بارے میں بریف کیا۔آر اینڈ ڈی فنڈ کی 44ویں پالیسی کمیٹی اجلاس کی کاروائی کی منظوری بھی دی گئی۔