ضلعی انتظامیہ کا کھنہ پل پر آپریشن:تجاوزات کا صفایا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کھنہ پل پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور پل پر قائم کی گئی تجاوزات کو ہٹا دیا۔ اس موقع پر تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کو وارننگ بھی جاری کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا شہر بھر میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔