ماحولیاتی جرگہ:فیکٹریوں میں ڈسپوزل پلانٹس لگانے کا مطالبہ

ماحولیاتی جرگہ:فیکٹریوں میں ڈسپوزل پلانٹس لگانے کا مطالبہ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)سینکڑوں طلبہ، سول سوسائٹی کے اراکین، وکلاء اور مختلف شعبوں کے شہریوں نے اسلام آباد پریس کلب میں ماحولیاتی ستھ/جرگے میں شرکت کی جس کا مقصد ماحولیاتی انصاف اور نظامی تبدیلی کیلئے آواز اٹھانا تھا۔

انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ان استحصالی نظاموں کو ختم کرنا ضروری ہے جو لوگوں اور ماحول پر منافع کو ترجیح دیتے ہیں۔ اختتام پر اہم نکات پیش کیے گئے جن میں کہا گیا تمام فیکٹریوں کو پابند کیا جائے کہ ویسٹ ڈسپوزل پلانٹس لگائیں اور مزدوروں کیلئے صحت و حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔ ایسے نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے جس میں سرمایہ داری کو ماحولیاتی بگاڑ کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا۔ ایسی پالیسیوں کے نفاذ کا مطالبہ بھی شامل تھا جو کارپوریٹ منافع پر کمیونٹی کی فلاح اور ماحولیاتی توازن کو ترجیح دیں۔ ملکوں کا قرض معاف اور وسائل کو ماحولیاتی تحفظ کے ڈھانچے و مقامی منصوبوں کیلئے مختص کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں