عوام کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوششیںجاری:ڈاکٹر امجد علی

عوام کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنے  کیلئے کوششیںجاری:ڈاکٹر امجد علی

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا عوام کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی تگ و دو جاری ہے۔

انہوں نے خیبر پختونخواہاؤسنگ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نے اتھارٹی کی زیرنگرانی جاری اور مکمل کی گئی سکیموں پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر امجد نے مزید کہا لوکل گورنمنٹ کا پشاور ویلی کے نام سے شروع پرانا ہاؤسنگ منصوبہ بھی ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں