اسلام آباد،4اشتہاریوں سمیت 12جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد،4اشتہاریوں سمیت 12جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث 4اشتہار یوں سمیت 12 جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2210گرام ہیروئن، 475گرام آئس، 2پستول اور ایک خنجر برآمد کیا۔

تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ کارروائیاں تھانہ ترنول، تھانہ کھنہ، تھانہ ہمک، تھانہ بہارہ کہو، تھانہ رمنا اور تھانہ بنی گالا پولیس ٹیموں نے کیں، ملزمان میں احسان، طاہر منظور، سجاد، ساجد مسیح، محمد ظہیر، شفیق زمان، نصراللہ اور توصیف گل شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں