راول ڈیم، مچھلی پکڑنے کا ٹھیکہ 30کروڑ 45لاکھ روپے میں ایوارڈ

راول ڈیم، مچھلی پکڑنے کا ٹھیکہ 30کروڑ 45لاکھ روپے میں ایوارڈ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) راول ڈیم سے مچھلی کے کمرشل شکار کے ٹھیکہ کی تاریخی بولی لگ گئی، راول ڈیم کو ایک سال کیلئے 30کروڑ 45لاکھ روپے کے عوض ٹھیکے پر دے دیا گیا۔۔۔

 اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے زیرانتظام راول ڈیم کے پانی میں مچھلی کے کمرشل شکار کے ٹھیکے کی نیلامی ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز اسلام آباد کے دفتر واقع راول ڈیم میں ہوئی۔بولی کی نیلامی کیلئے بنا ئی جانے والی کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ مہرین بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز غفران شہزاد، ڈائر یکٹر این اے آر سی,ایس ڈی او سمال ڈیم اور اکاؤنٹ آفیسر عرفان احمد شامل تھے۔ بولی میں مجموعی طور پر 26بولی دہندگان نے شرکت کی۔ کامیاب بولی دہندہ نے سالانہ بنیاد پر 30کروڑ 45لاکھ کے عوض مچھلی کے کمرشل شکار کے حقوق حاصل کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں