گولڑہ میں سرچ آپریشن، 6 مشکوک افراد، 2 موٹرسائیکل تھانے منتقل

گولڑہ میں سرچ آپریشن، 6 مشکوک  افراد، 2 موٹرسائیکل تھانے منتقل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ گولڑہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 140 مشکوک افراد، 80 گھروں اور درجنوں موٹرسائیکلوں کو چیک کیا۔۔۔

 اس دوران 6 مشکوک افراد اور 2 موٹرسائیکل تھانہ منتقل کر دیئے گئے، ایس پی صدر زون خان زیب کی زیرنگرانی سی ٹی ڈی، ایف سی، خواتین پولیس افسران سمیت مقامی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا۔ ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں