بلاول بھٹو و نیئر بخاری کا بھائی کے انتقال پر سینیٹر فرحت اللہ بابر سے اظہار تعزیت
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سیکرٹری جنرل پی پی پارلیمنٹیرینز سید نیئر بخاری نے پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر سے ان کے بھائی نعمت اللہ عابد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے صاحبزادوں خضر عابد بابر اور موسیٰ عابد بابر سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔