ایوب پارک میں فوڈ فیسٹیول آج شروع ہو گا

ایوب پارک میں فوڈ فیسٹیول آج شروع ہو گا

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ فوڈ فیسٹیول آج 6 دسمبر سے ایوب پارک میں شروع ہوگا۔

چیمبر کے صدر عثمان شوکت نے بتایا ہے کہ فوڈ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد روایتی اور علاقائی کھانوں کا فروغ اور ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے انٹرپرینیورز کو مواقع دینا ہے۔ میلے میں مختلف انواع کے کھانوں کے ستر سے زائد سٹالز لگائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں