مسا بقتی کمیشن کے زیر اہتمام مارکیٹ میں مقابلہ اور چیلنجز پر ورکشاپ
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)مسابقتی کمیشن نے ورلڈ کمپٹیشن ڈے پر مارکیٹ میں مقابلہ، منصفانہ پریکٹسز اور درپیش چیلنجز کے موضوع پر ورکشاپ منعقد کی جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے سینئر صحافیوں نے تبادلہ خیال کیا۔
کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا تمام سٹیک ہولڈرز، کمپٹیشن کمیشن کے اقدامات کو سپورٹ کریں۔ ورکشاپ میں کمیشن کے رجسٹرار شہزاد حسین، نعمان لائق، احمد قریر، ڈاکٹر اکرم الحق، سینئر قانونی مشیر امبرین عباسی اور حافظ نعیم سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔