ایس ایس ڈی او، امریکن ایمبیسی کی انسانی سمگلنگ بارے تقریب
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) نے امریکی سفارت خانے کے اشتراک سے اسلام آباد میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا۔
مہمانِ خصوصی امریکی مشن پاکستان کی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر تھیں جنہوں نے انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا ہمیں انسانی سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے ایف آئی اے ، پولیس اور پار لیمنٹیر ینز کی کوششوں کو سراہا۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جان محمد نے انسانی سمگلنگ کو انسانی حقوق کے استحصال کی سنگین صورت قرار دیا۔ امریکی سفارت خانے کے ڈائریکٹر برائے پبلک انگیجمنٹ چاڈ ٹوئٹی اور عظمیٰ کاردار نے بھی اظہار خیال کیا۔