سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز میں شفافیت یقینی بنائیں، محمد علی رندھاوا
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی خدمات کو آؤٹ سورس کرنے کے لئے بڈنگ کی دستاویزات تیار کرلی گئی ہیں، اجلاس میں منصوبے کے حوالے سے ابتدائی تجاویز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور بتایا گیا اس منصوبے میں کاربن کریڈٹ میکانزم کو بھی شامل کیا جائے گا۔ چیئرمین نے کہا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور ایک مضبوط تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ میکانزم کو اپنایا جائے، بڑے شہروں کے بہترین ماڈلز کو پیش نظر رکھا جائے، آؤٹ سورسنگ عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ واضح رہے سی ڈی اے کا عزم ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے انتظام کے لئے جامع اور پائیدار حل اپنائے جو اسلام آباد کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے میں مدد گار ثابت ہو۔