وزارت خزانہ میں تعینات اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری مظہر حسین کے اعزاز میں الودا عی تقریب
اسلام آباد( دنیا رپور ٹ ) پی آئی ڈی سے تعلق رکھنے والے مظہر حسین جو وزارت خزانہ کے ڈی جی میڈیا آفس میں اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری خدمات انجام دے رہے تھے ریٹائر ہو گئے ۔
اس موقع پر ڈی جی میڈیا آفس نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ادارے کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔ مظہر حسین نے اپنی سروس کے دوران ذمہ داری، محنت اور دیانت داری کے ساتھ کام کیا جسے ان کے ساتھیوں نے بھرپور انداز میں سراہا۔ ریٹائرمنٹ کی تقریب میں کیک کا ٹا گیا اور مظہر حسین کو تحائف پیش کیے گئے ۔