ٹریفک حادثات3:نوجوانوں سمیت 4افراد جاں بحق، 5زخمی
محمد نگر، گیمبر کینٹ، ظفروال (نمائندگان دنیا) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3نوجوانوں سمیت 4افراد جاں بحق، 5زخمی ہوگئے۔
محمد نگر چوک مرلے کے نزدیک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل ٹکرانے سے 16سالہ طلحہ اور 18سالہ ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئے، نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالر چھوڑ کر فرار ہو گیا، ریسکیو 1122اہلکاروں نے دونوں لاشوں کو آر ایچ سی ہسپتال قبولہ منتقل کر دیا۔ گیمبر تھانہ یوسف والا کے نواحی علاقہ میں ٹریکٹر ٹرالی یوٹرن لیتے ہوئے موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے میں باپ جاں بحق بیٹا زخمی ہوگیا، باپ کی شناخت نصراللہ اور زخمی بیٹے کی امانت کے نام سے ہوئی، ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس تھانہ یوسف والا نے ٹریکٹر کو اپنی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ ظفروال شکرگڑھ روڈ پنڈی بوڑھی کے قریب گاڑی کی چنگ چی رکشہ کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، چار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔