ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی پائیدار ترقی کیلئے نا گزیر ، ایس ڈی پی آ ئی

 ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی پائیدار ترقی کیلئے نا گزیر ،   ایس ڈی پی آ ئی

اسلام آباد (نامہ نگار ) بہتر فیصلہ سازی کیلئے ڈیٹا کے بارے میں سمجھ بوجھ اہم ، ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی پائیدار ترقی کے لئے بہت ضروری ہے ۔

 یہ بات ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے اقوام متحدہ فنڈ برائے بہبود آبادی کے اشتراک سے منعقدہ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس ورکشاپ کا مقصد ڈیٹا کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانا اور اس کا اثر بڑھانا ہے تاکہ مختلف شعبوں کے افراد ڈیٹا کو نہ صرف بہتر طور پر سمجھیں بلکہ اس سے حاصل کردہ معلومات کو پالیسی سازی میں استعمال کر سکیں۔ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے ورکشاپ کے انعقاد کیلئے یو این ایف پی اے کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ، ا نہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی کو فروغ دینے کیلئے اپنے اداروں میں نئی مہارتوں کااستعمال کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں