اسلام آباد، بسوں کو الیکٹریکل وہیکلز میں تبدیل کرنیکا فیصلہ

 اسلام آباد، بسوں کو الیکٹریکل وہیکلز میں تبدیل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں پبلک اور کمرشل گاڑیوں کو الیکٹرکل وہیکلز پرمنتقل کرنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔

 اجلاس میں میٹرو اور ای وی بسوں اور ان کے بس سٹیشنز پر ڈیجیٹل اشتہارات کے حوالے سے تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نے کہا پبلک اور کمرشل بسوں کو ای وی بسوں میں تبدیل کرنے سے شہر کی نقل و حمل کے انفرسٹرکچر کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ کاربن کے اثرات کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد ملے گی،انہوں نے ہدایت کی کہ کمرشل بسوں کو ای وی بسوں میں تبدیل کرنے کے عمل میں تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے ،انہوں نے شہر بھر کے تمام پٹرول پمپس پر ای وی گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کے قیام کیلئے نئے ضوابط متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں تمام اداروں اور تنظیموں بشمول سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر بسوں کو ای وی بسوں میں تبدیل کرنے پر کام کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں