کمشنر راولپنڈی نے بطور ڈویژنل صدر بوائز سکاؤٹس حلف اٹھا لیا

 کمشنر راولپنڈی نے بطور ڈویژنل صدر بوائز سکاؤٹس حلف اٹھا لیا

راولپنڈی( آئی این پی ) دفتر کمشنر راولپنڈی میں پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔۔۔

جس میں صوبائی سیکرٹری بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن محمد طارق قریشی نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک سے بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ڈویژنل صدر کا حلف لیا۔ نئے صدر نے کہا سکاؤٹس کی بہتری اور انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہوگی ۔تقریب میں سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی امان اللہ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نذارت علی و دیگر انتظامی افسران کے علاوہ سکاؤٹس عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈویژنل صدر انجینئر عامرخٹک نے کہا کہ معاشرے کو مضبوط بنانے کے لئے ضروری ہے کہ خدمت عامہ کے جذبے کو فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز/صدر ڈسٹرکٹ بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ایسوسی ایشن کو مضبوط کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں