راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 8منشیات فروش گر فتار
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروا ئیوں میں 8 ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔
مندرہ پولیس نے طفیل کو گرفتار کرکے 1کلو480گرام چرس ، صدر واہ پولیس نے عدیل کو گرفتا رکرکے اس سے 900گرام چرس، گوجر خان پولیس نے اقبال کو گرفتار کرکے 720گرام چرس برآمد کی۔ نیوٹاؤن پولیس نے اسلام گل سے 10 لٹر شراب، عمران سے 10 لٹر شراب، کامران سے 10 لٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے شیراز سے پانچ لٹر شراب اور صدر واہ پولیس نے مجتبیٰ سے 14بوتل شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے ۔