اسلام آباد میں سلک روڈ کلچر سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

  اسلام آباد میں سلک روڈ کلچر سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں ثقافتی تباد لوں ، بہتر سفارتکاری اور دیگر ا قوام کے ساتھ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے سلک روڈ کلچر سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔۔۔

 اس موقع پر چیئر مین سلک روڈ کلچر سینٹر سید جمال شاہ نے کہا کہ سلک روڈ کلچر سینٹر بین الاقوامی ثقافت کو فروغ دینے میں پل کا کردار ادا کرے گا اور اس خطے میں ثقافتی تباد لوں اور سفارتکاری کو نئی شکل دے گا۔ ہم ایک عظیم ثقافتی ورثہ کے مالک ہیں جو ساڑھے چھ ہزار سال پرانی مہرگڑھ ،موہنجوداڑو ،ہڑپہ،کیلاش جیسی عظیم تہذیبوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں، یہ پلیٹ فارم ہماری ثقافت، تہذیب و تمدن اور ثقافتی ورثے کو دنیا کے آگے پیش کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں