سرینہ چوک انٹرچینج 10ماہ کے بجائے 3ماہ میں بنے گا، وزیرداخلہ

 سرینہ چوک انٹرچینج 10ماہ کے بجائے 3ماہ میں بنے گا، وزیرداخلہ

اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیر داخلہ نے کہا سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ 10 ماہ کے بجائے اب 3ماہ میں بنے گا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز پراجیکٹ کا دورہ کیا۔۔۔

انہوں نے مقررہ مدت سے قبل پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے سی ڈی اے کو ٹاسک دے دیا،وزیرداخلہ نے تعمیر اتی کاموں کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات دیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے دارالحکومت میں ٹریفک کے برسوں کے مسائل مستقل حل ہو جا ئیں گے ، منصوبہ کی مقررہ کردہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کیلئے خود نگرانی کر رہا ہوں۔ تعمیراتی کام کے دوران متبادل ٹریفک پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں