ایچ الیون سبزی منڈی سے 12 گرانفروش گرفتار
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے ایچ الیون سبزی منڈی میں سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد نہ کرنے پر 12 دکاندار گرفتار کرلئے۔۔۔
کارروائی اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار کی نگرانی میں کی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری بغیر سرکاری ریٹ لسٹ کے خریداری مت کریں۔