اسلام آباد، دو اشتہاریوں سمیت 6 جرائم پیشہ افراد گرفتار
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پولیس نے 2 اشتہاریوں سمیت 6 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے 20 لٹر شراب، 720 گرام ہیروئن، 235 گرام چرس اور ایک پستول برآمد کرلیا۔
کارروائیاں تھانہ کورال، تھانہ سہالہ، تھانہ پھلگراں اور تھانہ نیلور پولیس ٹیموں نے کیں۔ گرفتار ملزمان میں شوکت مسیح، محمد رفیق، حسن، جہانزیب و دیگر شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔