پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تشدد کی روک تھام کے حوالے سے ورکشاپ
راولپنڈی (خبرنگار) پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں خواتین پر تشددکے روک تھام اور قانونی اقدامات کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ویمن پروٹیکشن سیل راولپنڈی کے تعاون سے کیا گیا۔۔۔
جس میں ایم پی اے طاہرہ مشتاق، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی ایڈمن، ڈی ایس پی لیگل، لیڈی پولیس اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن سیل کے افسران نے تفتیشی افسران کو خواتین پر ہونے والے تشدد کی اقسام کے بار ے میں آگاہی فراہم کی۔