بحریہ یونیورسٹی کانووکیشن، 1300گریجویٹس کو ڈگریاں عطا
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے 27 ویں کانووکیشن کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پرو چانسلر بحریہ یونیورسٹی نے فارغ التحصیل طلبا کو ڈگریاں دیں۔ کانووکیشن کے دوران 1300 گریجویٹس کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں جبکہ 103طلبا نے سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے گریجویٹس کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ نظم و ضبط، اخلاقیات اور خدمت کی اعلیٰ اقدار کو برقرار رکھیں۔ قبل ازیں خطبہ استقبالیہ میں ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے طلبا کی تعلیمی کامیابیوں اور مستقبل میں ان کے پیشہ ورانہ کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔