اسلام آباد سے 6 بھکاری گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے گداگروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6 پیشہ ور بھکاری گرفتار کرلئے۔
کارروائیاں تھانہ لوہی بھیر اور ہمک کی حدود میں کی گئیں، 6 گداگروں کو اسسٹنٹ کمشنر رورل کی جانب سے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔