راولپنڈی، مختلف علاقوں سے ناجائز اسلحہ رکھنے پر 6 ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں سے ناجائز اسلحہ رکھنے پر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
وارث خان پولیس نے جہانزیب سے پستول، بنی پولیس نے نعمان سے پستول، صادق آباد پولیس نے علی سے چاقو، جاتلی پولیس نے حمزہ زاہد سے پستول، حفیظ اکبر سے کلاشنکوف، کہوٹہ پولیس نے شہباز سے رائفل برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔