چار منشیات فروش گرفتار، ساڑھے 7 کلو چرس برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) پولیس نے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ساڑھے 7 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔
گوجر خان پولیس نے ظہور سے 2کلو 400گرام چرس، صادق آباد پولیس نے عمران سے 2کلو 110گرام چرس، پیرودہائی پولیس نے عبد الصمد سے 1کلو 560گرام چرس، واصف سے 1کلو 520گرام چرس برآمد کی۔