راولپنڈی،غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا سائٹ آفس سیل
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے موضع موہری کھتران میں واقع ایک غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے۔۔۔
انٹری بیریئرز، سکیورٹی کا دفتر، اشتہاری بورڈز، پینافلیکس اور ہورڈنگز مسمار کر کے سائٹ آفس سربمہر کر دیا ہے۔ آپریشن کی نگرانی کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے کی۔