وفاقی تعلیمی بورڈ نے پاکستان میتھمیٹکس اولمپیاڈ منصوبے کا آغاز کر دیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی تعلیمی بورڈ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کے تعاون سے پاکستان میتھمیٹکس اولمپیاڈ منصوبے کا آغاز کر دیا۔۔۔
جس کا مقصد پاکستان اور بیرون ملک ریاضی کے طلبہ میں میتھیمیٹیکل صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ مقابلہ خصوصاً ثانوی اور اعلیٰ ثانوی یا اس کے مساوی سطح کے طلبہ کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے، ان اقدامات کو پاکستان میتھمیٹکس اولمپیاڈ (PMO)کا نام دیا گیا ہے۔