نوشہرہ، مزاحمت پر راہزنوں نے پھل فروش کو قتل کردیا

نوشہرہ، مزاحمت پر راہزنوں نے پھل فروش کو قتل کردیا

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ بانڈہ نبی ڈاگی روڈ پر راہزنوں نے پھل فروش کو ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کر دیا۔ جان محمد پبی بازار میں فروٹ کی ریڑھی لگاتا تھا۔۔

گھر واپسی کے دوران جان محمد کو گن پوائنٹ پر دو نقاب پوش راہزنوں نے لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزموں نے 51سالہ فروٹ فروش کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عوام علاقہ نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے نوشہرہ پشاور اور پشاور نوشہرہ جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کی۔ پولیس کے اعلیٰ حکام کی راہزنوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر جی ٹی روڈ کو بعدازاں کھول دیاگیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں