مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ

مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری انجینئر مبین صدیقی نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔۔

قیمتوں میں آئے روز اضافے سے اشیائے خوردونوش عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 19راولپنڈی رحمت آباد میں سستا سبزی سٹال کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انجینئر مبین صدیقی نے کہا کہ سستے سبزی سٹال سے کم آمدنی والے افراد کو معیاری اور سستی سبزیاں فراہم کی جائیں گی، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 6فری دستر خوان، سستے تندور اور ہوٹل کام کر رہے ہیں جنہیں وسعت دی جارہی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں