بجلی بلوں کی بروقت ترسیل کا مطالبہ
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) آئیسکو سب ڈویژن نیلور کے ملازمین کی من مرضی، سہل پسندی و ہٹ دھرمی نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ بل ڈسٹری بیوٹرز بجلی کے بل آخری تاریخ سے ایک دن قبل دے رہے ہیں۔۔
جس کی وجہ سے بروقت ادائیگی ممکن نہیں ہو پاتی۔ جھنگ سیداں پراٹال لہتراڑ روڈ و اطراف کے مکینوں نے چیف ایگزیکٹو آئیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ من موجی بل ڈسٹری بیوٹرز کا قبلہ درست اور عرصہ سے ایک ہی جگہ تعینات ان عوام دشمن عناصر کو تبدیل کیا جائے۔