ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 30دکاندار گرفتار

ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 30دکاندار گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے اتوار بازاروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 30دکاندار گرفتار کر لئے۔

جی الیون بازار سے 17افراد کو حراست میں لیا گیا، اے سی صدر کی جانب سے 6کلو پلاسٹک بیگز بھی قبضے میں لے لیے گئے۔ اے سی سٹی کی جانب سے کارروائی میں جی سکس بازار سے 6افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، اے سی انڈسٹریل ایریا نے ایچ نائن اتوار بازار سے 7افراد کو حراست میں لیا، گرفتاریاں پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پر کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں